0
Tuesday 8 Jun 2010 13:53

امریکا دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد اور صہیونی دہشت گرد رژیم کا سب سے بڑا حامی ہے، حمید گل

امریکا دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد اور صہیونی دہشت گرد رژیم کا سب سے بڑا حامی ہے، حمید گل

اسلام ٹائمز – فارس نیوز ایجنسی کے مطابق آئی ایس آئی پاکستان کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے کہا ہے کہ امریکی حکومت اسرائیل کی دہشت گرد صیہونی رژیم کی سب سے بڑی حامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاکستان میں طالبان کی موجودگی کو شور اس لئے مچا رکھا ہے کیونکہ وہ چاہتا ہے کہ ملک کے تمام حصوں میں اپنے فوجیوں کو موجودگی کو یقینی بنائے اور خود فوجی آپریشنز انجام دے۔ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ نے کہا کہ امریکہ بالکل نہیں چاہتا کہ پاکستان ایک طاقتور ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آئے لہذا وہ ہمیشہ ہمیں کمزور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے کہا کہ امریکا کی پوری کوشش ہے کہ وہ ہماری جوہری تنصیبات پر کنٹرول حاصل کر لے اور وہ اس مقصد کیلئے مختلف انداز میں پاکستان پر دباو ڈالتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا امریکا دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ پر اربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا خود دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے اور اسرائیل کی صہیونی رژیم کی دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے۔
آئی ایس آئی کے سابق سربراہ نے تمام اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے مظلوم عوام کے حقوق کا دفاع کرنے میں ترکی کی مدد کریں۔

خبر کا کوڈ : 27864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش