0
Thursday 10 Jun 2010 10:58

افغانستان،شادی کی تقریب میں دھماکہ،39 افراد ہلاک اور 73 زخمی

افغانستان،شادی کی تقریب میں دھماکہ،39 افراد ہلاک اور 73 زخمی
کابل:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق افغانستان میں شادی کی تقریب کے دوران دھماکے میں انتالیس افراد ہلاک اور 73 زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق واقعہ قندھار صوبے کے ضلع ارغندب کے علاقے ننگاہان میں پیش آیا۔دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کو قندھار کے مرکزی اسپتال پہنچایا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا شادی کی تقریب میں اس طرف ہوا جو مردوں کیلئے مخصوص تھا۔ دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔حالیہ مہینوں کے دوران افغانستان میں کسی ایک واقعے میں یہ مرنے والوں کی بڑی تعداد ہے۔
آج نیوز کے مطابق افغانستان میں شادی کی تقریب میں خودکش حملے سے چالیس افراد جاں بحق اور ستتر زخمی ہو گئے۔صوبائی ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد انس کے مطابق جنوبی افغان صوبے قندھار کے ضلع ارغنداب میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا،جس کے نتیجے میں چالیس افراد جاں بحق اور ستتر زخمی ہو گئے۔دھماکے کے بعد تقریب میں بھگڈر مچ گئی۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔افغان صوبہ ہلمند میں طالبان نے امریکا کا ہیلی کاپٹر مار گرایا۔کارروائی میں چار فوجی ہلاک ہوئے۔
ادھرصوبہ ہلمند کے گورنر کے مطابق ضلع سنگین میں جھڑپوں کے دوران ہیلی کاپٹر نچلی پرواز کے دوران راکٹ حملے میں گر کر تباہ ہو گیا۔دوسری جانب امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں رواں سال پیش رفت کے بعد اختیارات مقامی فورسز کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔

خبر کا کوڈ : 27995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش