0
Tuesday 9 Jul 2013 21:35

صوابی میں دھماکہ‘ بم ڈسپوزل سکواڈ کے 2 اہلکار مارے گئے

صوابی میں دھماکہ‘ بم ڈسپوزل سکواڈ کے 2 اہلکار مارے گئے
اسلام ٹائمز۔ پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے جمال آباد میں گورنمنٹ مڈل سکول کے قریب ایک بم نصب ہونے کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل سکواڈ کے انچارج اے ایس آئی عالمگیر اور ہیڈ کانسٹیبل جنید موقع پر پہنچے تو اس دوران بم دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے باعث دونوں دم توڑ گئے جبکہ باقی اہلکار معجزانہ طور پر بچ گئے جبکہ بعدازاں بم ڈسپوزل سکواڈ نے سکول کے اندر پڑے 2بموں کو ناکارہ بنا دیا۔ 

امیر جماعت اسلامی سید منور حسن اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ہنگو اور صوابی میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت کو دہشت گردی سے نجات کیلئے جلد لائحہ عمل بنانا ہو گا ۔  متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ہنگو اور صوابی میں دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا کہ بم دھماکوں اور دہشت گردی کے ذریعے معصوم و بے گناہ انسانوں کو خاک و خون میں نہلانے والے سفاک دہشت گردملک کے کھلے دشمن ہیں۔
خبر کا کوڈ : 281329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش