0
Sunday 21 Jul 2013 04:48

شام کا محاذ تکفیریوں کا قبرستان بن جائیگا، علامہ سید حسن ظفر نقوی

شام کا محاذ تکفیریوں کا قبرستان بن جائیگا، علامہ سید حسن ظفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ شام میں بی بی سیدہ زینب (س) کے روضہ پر ہونے والے ظلم نے وقت کے یزید کی نقاب الٹ دی، اب ہمیں اپنے عمل سے ثابت کرنا ہے کہ ہم حسین (ع) کے ساتھ ہیں یا یزید کے ساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے لاہور میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا ظلم تاریخ میں بارہا ہوا ہے، روضہ سیدہ زینب (س) پر حملے کا یہ واقعہ ایسا ہے کہ بڑے بڑے مفتیانِ دین بھی مذمت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، یزیدیت سمٹ کر سامنے آ رہی ہے اور تنہا ہو رہی ہے، اب یہ تکفیری اہلسنت کا سہارا نہیں لے سکتے، شام ان کا قبرستان بن جائے گا، سامراجی طاقتوں کی جانب سے تکفیری قوتوں کا ساتھ دینے کے باوجود انشاءاللہ، اللہ کا گروہ (حزب اللہ) ہی غالب آئے گا۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ روضہ سیدہ زینب (س) پر حملہ کے بعد سب کی ذمہ داری ہے کہ اس موقع پر نکلیں، زبانی دعویدار نہ بنیں، ماتمی، نمازی تمام مومنین کو بھرپور احتجاج کرنا چاہیئے، ہمیں اپنی شیعت کے اظہار کے لئے نکلنا ہے، ڈر ڈر کر نہیں رہنا ہے، گھروں سے نکلنا ہے، علماء، طلباء، مومنین و مومنات اس وقت نکلیں اور بی بی کے روضے کی اہانت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔
خبر کا کوڈ : 285219
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش