0
Sunday 21 Jul 2013 17:09

مجلس وحدت مسلمین کی جناب زینب(ع)کے روضہ پر حملے کیخلاف لاہور میں احتجاجی ریلی

مجلس وحدت مسلمین کی جناب زینب(ع)کے روضہ پر حملے کیخلاف لاہور میں احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام شام میں تکفیری دہشت گردوں کے نواسی رسول حضرت بی بی زینب (ع) کے روضہ مبارک پر حملے کیخلاف مال روڈ الحمرا ہال لاہور سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا شام کے تکفیری دہشت گردوں نے ثابت کر دیا کہ ابوجہل، ابو لہب اور یزید کے اولاد آج بھی زندہ ہے اور خاندان رسالت(ع) کیخلاف آج بھی برسرپیکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اپنے موقف کی وضاحت کرے اور اس دل خراش سانحے پر اقوام متحدہ میں آواز اُٹھائے اور تکفیری آدم خور دہشت گردوں کو بے نقاب کرے کہ اسلام اور مسلمانوں سے ان درندوں کا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے حضرت زینب بن علی (ع)کے روضہ مبارک پر شامی حکومت سے برسرپیکار تکفیری باغیوں کی جانب سے دہشت گردانہ حملہ کے خلاف علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا غیرت مند شہری شام میں اہل بیت (ع)اور اصحاب رسول(رض)کے دشمنوں اور معصوم انسانوں کے قاتلوں کو وافر مقدار میں امداد دینے والے سعودی عرب، بحرین، مصر اور قطر سمیت نواز حکومت نیز پاکستانی میڈیا کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں اسرائیلی اور سعودی کھیل کیخلاف برسرپیکار حزب اللہ اور شامی حکومت اور شامی فوج کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ مظاہرین سے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے بھی خطاب کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج ناموس رسالت(ص) پر حملہ کر کے امریکی و اسرائیلی گماشتوں نے ایک دفعہ پھر مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے، ہم جناب زینب(ع) کے روضے پر مارٹر حملے کی مذمت کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ پاکستانی حکومت اور عالمی ادارے اس دہشت گردی کا نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ شام میں بدامنی پھیلانے والا گروہ امریکہ کا ہی پیدا کردہ ہے، جس کو پہلے افغانستان میں استعمال کیا گیا اور اب اسے شام میں لڑایا جا رہا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین دس ورزہ سوگ کے دوران ملک بھر میں مظاہرے اور عزاداری کے اجتماعات ہونگے اور صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے۔ احتجاجی ریلی میں خواتیں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مجلس وحدت مسلمین خواتین ونگ کی سیکرٹری جنرل خانم سکینہ مہدوی نے کہا کہ شام میں محسنہ اسلام کے روضہ اقدس پر حملہ دراصل اسلام پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بہادر بی بی نے واقعہ کربلا کے بعد فوج یزید اور یزیدی سوچ کو شکست دی آج بھی اولاد یزید بی بی زینب(ع)سے خوفزدہ ہے۔

مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن پنجاب اسمبلی عاصمہ ممدوٹ نے کہا کہ بی بی زینب (ع) کے مزار پر حملے کے خلاف ہر عزت اور غیرت مند ماں بہن بیٹی کو آواز احتجاج بلند کرنا چاہیے کیونکہ اس محسنہ اسلام بی بی نے کربلا میں اپنی پاک چادر قربان کرکے قیامت تک عورت کے پردے کو بچا لیا۔ مظاہرے میں شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ حافظ کاظم رضا، علامہ افضل حیدری، علامہ مصطفٰی مہدی، سید اسد عباس نقوی، سید حسن رضا، سید حسنین جعفر، آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید زین زیدی شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 285424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش