0
Sunday 21 Jul 2013 18:43

اقوام عالم مذہبی دہشتگردی اور اسلام دشمنی کا نوٹس لے ورنہ مسلمانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائیگا، صاحبزادہ زبیر

اقوام عالم مذہبی دہشتگردی اور اسلام دشمنی کا نوٹس لے ورنہ مسلمانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائیگا، صاحبزادہ زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے شام کے شہر دمشق میں حضرت بی بی سیدہ زینب ﴿س﴾ کے روضہ مقدس پر راکٹ حملوں، کشمیر میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور عراق میں مسجد میں دھماکوں کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لادین قوتیں اسلام، شعائر اسلام اور مقدس مقامات، مساجد اور مزارات کو نشانہ بنا کر مسلمانوں کے ایمانی جذبات کو مجروح کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن، محبت، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے جو ہر ایک کے حقوق کا محافظ ہے مگر تنگ نظر، اسلام کی حقانیت کے منکرین، اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرکے اسلام اور مسلمانوں کو مذہبی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم مذہبی دہشت گردی اور اسلام دشمنی کا نوٹس لے ورنہ مسلمانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا۔
 
صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ مسلم سربراہ مملکت بیدار ہوں اور اپنی عظمت رفتہ کو پہچانیں کیونکہ بزدل مسلم حکمرانوں کی وجہ سے آج دنیا بھر میں مسلمان ظلم و جبر کی چکی میں پس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے۔ مساجد اور امام بارگاہوں میں بم دھماکوں کے ذریعہ فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کی جا رہی ہے، مساجد اور مزارات مقدس پر حملے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ انتہائی کسمپرسی کی حالت میں کفر کی طاغوتی قوتوں کے ہاتھوں مذہبی دہشت گردی کا شکار ہے مگر افسوس مسلم حکمراں خواب خرگوش کی نیند سو رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک کے مقدس ایام میں کشمیر میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے اور حضرت بی بی سیدہ زینب ﴿س﴾ کے مزار پر راکٹ حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 285458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش