0
Wednesday 24 Jul 2013 00:34

صدر کے انتخاب میں میرٹ کا خیال نہیں رکھا جا رہا، شیخ رشید احمد

صدر کے انتخاب میں میرٹ کا خیال نہیں رکھا جا رہا، شیخ رشید احمد
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ صدر کے انتخاب میں میرٹ کا خیال نہیں رکھا جا رہا، ذاتی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر عہدہ بانٹا جا رہا ہے۔ اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں فیملی فیسٹول افطار ڈنر کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ تمام پارٹیوں کے اتفاق رائے سے متفقہ صدر بنایا جانا ممکن ہے لیکن اتفاق رائے کی کوشش نہیں کی جا رہی، پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی سے رابطہ کیا مگر جواب آنے سے پہلے ہی اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا۔ اگر اپوزیشن کی تمام جماعتیں مل جائیں تو انتخاب میں کوئی اپ سیٹ ہوسکتا ہے۔ 

شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف سے خفیہ ڈیل کے تحت روپے کی قدر کم کی گئی، جی ایس ٹی میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی سے آئندہ چند ماہ میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے۔ عوام کو نواز شریف کو ووٹ دینے کی سزا مل جائے گی، لوگ بدلا ہوا نواز شریف دیکھنا چاہتے تھے مگر اب تک نواز شریف کے فیصلے ماضی کی طرح ہیں، نئے آرمی چیف کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف کا فیصلہ نواز شریف کو کرنا ہے۔ صحیح فیصلہ کیا تو خوش رہیں گے ورنہ نقصان اٹھائیں گے، آرٹیکل چھ کا معاملہ ڈیپ فریزر میں پھینک دیا جائے گا، آرٹیکل چھ کا اطلاق ہوا تو بارہ اکتوبر 1999ء سے کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 286204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش