0
Sunday 20 Jun 2010 23:00

کراچی،ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کی احتجاجی ریلی

کراچی،ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کی احتجاجی ریلی
کراچی:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور اس میں ملوث ملزموں کی عدم گرفتاری کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے شاہ خراساں سے امام بارگاہ علی رضا تک احتجاجی ریلی نکال گئی،جس میں علمائے کرام کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی سے خطاب میں علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ شیعہ اور سنی مسلمان اپنے مشترکہ دشمن کو پہچان چکے ہیں جو ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔
علمائے کرام نے کہا کہ چار جولائی کو بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف کفن پوش ریلی نکالی جائیگی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کا گھیراؤ کیا جائیگا۔اس موقع پر اسرائیل اور امریکہ کے پرچم نذر آتش کئے گئے۔اس موقع پر پولیس ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا،جسے سولجر بازار تھانے منتقل کر دیا گیا۔

خبر کا کوڈ : 28810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش