0
Tuesday 13 Aug 2013 07:23

حکومت نے دہشتگردوں کیخلاف بھرپور کارروائی کیلئے ہنگامی ایکشن پلان تیار کرلیا

حکومت نے دہشتگردوں کیخلاف بھرپور کارروائی کیلئے ہنگامی ایکشن پلان تیار کرلیا
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کے لئے ہنگامی ایکشن پلان تیار کر لیا ہے، اس پلان کے تحت فوری کارروائی شروع کر دی جائے گی اور جب تک نئی نیشنل سکیورٹی پالیسی کو حتمی شکل نہیں دی جاتی اس ہنگامی پلان کے تحت کارروائی کی جائیگی۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ہنگامی پلان کے تحت پولیس کو ملک بھر میں جدید اسلحہ فراہم کیا جائے گا، کمانڈو ایکشن کرنے کیلئے تربیت دی جائیگی۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ عید کے روز وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقہ میں مارنے جانے والے خودکش حملہ آور کی شناحت کے بعد خفیہ اداروں کو بہت اہم معلومات ملی ہیں، جس کے تحت جنوبی پنجاب کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر کارروائی کرکے اہم لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد سمیت اہم شہروں پر خودکش حملوں کے منصوبے ناکام بنا دیئے گے ہیں۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا، جو آج کل میں وزیراعظم نواز شریف کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم تنظیموں پر دوبارہ پابندی لگنے کا امکان ہے۔ ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ انسداد دہشت گردی پالسی کے مسودے میں انسداد دہشت گردی فورس بنانے، دہشت گردی کے خاتمے کیلیے موثر قانون سازی اور مذاکرا ت کی صورت میں ٹائم فریم طے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ مسودے میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات انہیں سے کئے جائیں جو امن کی بات کریں، ڈرافٹ میں مصلحتوں سے ہٹ کر دہشتگردی کے خاتمے کی تجاویز دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 291851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش