0
Sunday 18 Aug 2013 16:15

بلوچستان کی 5 جیلوں پر حملوں کا خدشہ، ایف سی کی مدد طلب

بلوچستان کی 5 جیلوں پر حملوں کا خدشہ، ایف سی کی مدد طلب

اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے صوبائی محکمہ جیل کو خطرات سے آگاہ کر دیا ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات نے انتہائی حساس قرار دی گئی جیلوں کی سکیورٹی کیلئے ایف سی کی مدد طلب کرلی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق وفاقی حکومت نے بلوچستان کی پانچ جیلوں کوئٹہ، مچھ، گڈانی، خضدار اور نوشکی جیل کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے صوبائی محکمہ جیل خانہ جات بلوچستان کو خطرات سے آگاہ کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ جیلوں پر کسی بھی وقت حملہ ہوسکتا ہے۔ جس پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان نے جیلوں کی سکیورٹی کیلئے ایف سی کی مدد طلب کرلی ہے۔ جیل خانہ جات ذرائع کے مطابق مچھ، خضدار، گڈانی اور نوشکی جیلوں کے اطراف میں آئندہ ایک دو روز میں ایف سی تعینات کر دی جائے گی۔

خبر کا کوڈ : 293584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش