0
Monday 19 Aug 2013 09:52

مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرارداد یا سہ فریقی مذاکرات میں مضمر، محمد عبداللہ وانی

مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرارداد یا سہ فریقی مذاکرات میں مضمر، محمد عبداللہ وانی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے امیر جماعت اسلامی محمد عبداللہ وانی نے مسئلہ کشمیر کے حل میں بندوق کے رول کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے نہ کھبی بندوق اٹھایا اور نہ ہی اسکی حمایت کی، انہوں نے کہا کہ مجلس شعوری اختیار رکھتی ہے کہ جماعت اسلامی آئندہ الیکشن کا بائیکاٹ کرے گی یا نہیں، امیر جماعت نے عالمی جمہوری پسند ممالک سے مصر میں ہورہے قتل عام کو روکنے اور جمہوری نطام کو بحال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک اپنی بادشاہت کیلئے قتل عام پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، ضلع اسلام آباد کے علاقہ نانل مٹن کے اسپورٹس اسٹیڈم میں جماعت اسلامی اسلام آباد کی طرف سے سالانہ منعقدہ اجتماع جس میں عوام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کے حاشیہ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی محمد عبداللہ وانی نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک متنازعہ مسئلہ ہے جس کا حل بین الاقومی قراردادوں یا سہ فریقی مذاکرات میں مضمر ہے، محمد عبداللہ وانی مسئلہ کشمیر کے حل میں بندوق کے رول کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے کھبی بھی بندوق سے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی وکالت نہیں کی ہے۔

کشتواڈ میں پیش آئے فرقہ وارانہ فسادات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی انسان کو انسان سمجھتی ہے، انہوں نے فسادات کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور ولیج ڈفنس کمیٹیوں کو تحلیل کرنے کی بھی مانگ کی، امیر جماعت اسلامی نے پرزور الفاظ میں مصر میں ہورہے قتل عام کی نکتہ چینی کی اور عرب اسلامی ممالک کی خاموشی پر زبردست غم و دکھ کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی جمہوریت میں یقین رکھتی ہیں اسلئے مصر میں جو حالات و واقعات رونما ہورہے ہیں وہ دلخراش ہیں، انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل مصر میں جمہوری طرز اپنا کر انتخابات میں حصہ لیا اور باضابطہ طور پر ایک حکومت وجود میں آئی جس کی قیادت ڈاکٹر مرسی کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ ایک منظم پالیسی و سازش کے تحت اب ایک سال کے بعد انہیں اقتدار سے برطرف کیا گیا جو جمہوریت کے تقاضوں و اصولوں کے بالکل خلاف ہے۔

محمد عبداللہ وانی نے عالم دنیا کے جمہوری ممالک سے فوری طور پر مصر میں ہورہے قتل عام کو روکنے اور مصر میں جمہوریت کی بحالی کیلے مداخلت کی اپیل کی، عرب ممالک کی خاموشی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عرب ممالک اپنے بادشاہت کے نطام کو محفوظ رکھنے کیلئے مصر میں ہورہے قتل عام کا ساتھ دے رہے ہیں کیونکہ ان کو معلوم ہے کہ مصر میں جمہوریت کی بحالی عرب ممالک کی بادشاہی نظام کیلئے اولین خطرہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 293684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش