0
Thursday 22 Aug 2013 12:09

گلگت، شیعہ علماء کونسل شہداء اور اسیران ملت کے کیسز کی پیروی کر رہی ہے، برکت علی

گلگت، شیعہ علماء کونسل شہداء اور اسیران ملت کے کیسز کی پیروی کر رہی ہے، برکت علی
اسلام ٹائمز۔ ملت جعفریہ پاکستان کے ملک گیر قومی پلیٹ فارم شیعہ علماء کونسل کی جانب سے سربراہ ایس یو سی علامہ سید ساجد علی نقوی کے تعاون اور راہنمائی میں اسیران ملت جعفریہ گلگت بلتستان کی بھرپور مالی اعانت کیساتھ ساتھ انکے کیسز کی پیروی باقاعدگی کسیاتھ کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایس یو سی گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان برکت علی نے اسلام ٹائمز کو جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ایس یو سی کی جانب سے ماہانہ بنیادوں پر اسیران ملت جعفریہ گلگت کی امداد کی جا رہی ہے جبکہ مختلف اسیران کے کیسز کی بھی پیروی کی جا رہی ہے۔ سانحہ چلاس کے کیس کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ 3 اپریل 2012ء کو چلاس میں 9 بیگناہ و معصوم شیعہ مسافروں کے سنگین قتل کا کیس بھی شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کی نگرانی میں چلایا جا رہا ہے اور انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اس وقت ایس یو سی کی نگرانی میں سانحہ چلاس اور شہید آغا ضیا الدین رضوی اور دیگر شہداء کے کیسز کی مکمل پیروی کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 294760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش