0
Thursday 22 Aug 2013 23:45

مولانا عبدالواسع نے وزیراعلٰی پر مبینہ الزام لگانے پر معافی مانگ لی

مولانا عبدالواسع نے وزیراعلٰی پر مبینہ الزام لگانے پر معافی مانگ لی

اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر جان محمد جمالی کی صدارت میں 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس کے دوران ایک موقع پر قائد ایوان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ گذشتہ روز ڈپٹی اپوزیشن لیڈر زمرک اچکزئی نے لیویز سپاہی کی ٹرانسفر کے حوالے سے ڈائریکٹیو جاری کرنے کے جو الزامات عائد کئے وہ سراسر غلط اور حقائق کے برخلاف ہیں۔ میڈیا سمیت معاشرے کے ہر فرد کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے اوپر پوسٹنگ ٹرانسفر سمیت کسی بھی شعبے میں کرپشن سے متعلق اگر کوئی معلومات رکھتے ہیں تو وہ عوام کے سامنے لائے۔ ہم فرشتے نہیں کہ غلطیاں نہ ہوں، لیکن قصداً بے ایمانی نہیں کریں گے۔

اسی طرح بجٹ اجلاس میں مولانا عبدالواسع نے سیکرٹ فنڈ کی مد سے 3 کروڑ روپے نکالنے کے حوالے سے جو الزام عائد کیا تھا اس پر میں نے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا لیکن اسپیکر کی جانب سے کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی ہے۔ میں ایک مرتبہ پھر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اس الزام سے متعلق اپوزیشن لیڈر اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پر مشتمل کمیٹی قائم کرکے حقائق سامنے لائے جائیں اور اگر ایسا نہیں کرتے تو اپوزیشن لیڈر ان الفاظ پر معافی مانگے۔ بصورت دیگر میں تحریک استحقاق لاؤں گا۔ جس پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ یہ میری غلطی ہے کہ جس سرکاری افسر نے مجھے اس حوالے سے اطلاع دی، اس سے میں نے کاپی حاصل نہیں تھی، مجھے نہیں لگتا کہ اب وزیراعلٰی کے خوف سے کوئی مجھے وہ کاپی فراہم کرے گا۔

اگر وزیراعلٰی کی اس حوالے سے کوئی دل آزاری ہوئی ہے تو میں نہ صرف اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں بلکہ ان سے معافی بھی چاہتا ہوں۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم ہمیشہ دلیل کی بنیاد پر بات کریں، اکثر اوقات اپوزیشن چیمبر میں اس طرح کی چیزیں ہماری پاس آتی ہیں، لوگ مختلف قسم کی باتیں کرتے ہیں۔ لیکن ہر بات پر ہم یقین نہیں رکھتے، میں نے جو کچھ کیا وہ کسی کی ذات کی بے عزتی کی خاطر نہیں کیا، بلکہ خیر سگالی کے طور پر اس طرح کے مسائل اسمبلی فلور پر اٹھائے ہیں۔ میرٹ پر تعیناتیوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ جونیئر کو سینئر اور سینئر کو جونیئر کی جگہ لگانے کی وجہ سے حکومتی مجبوریاں ہوتی ہیں، یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔ البتہ جہاں تک سیکرٹ فنڈ کی بات ہے، سیکرٹ فنڈ نکالنا کوئی جرم نہیں البتہ غلط استعمال کرنا گناہ ہے۔

خبر کا کوڈ : 294968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش