0
Saturday 31 Aug 2013 00:06

وہ دن دور نہیں جب عوام نواز حکومت کا محاسبہ کرنے کیلئے اٹھ کھڑی ہوگی، اعجاز درانی

وہ دن دور نہیں جب عوام نواز حکومت کا محاسبہ کرنے کیلئے اٹھ کھڑی ہوگی، اعجاز درانی
اسلام ٹائمز۔ بلاول ہاﺅس کے ترجمان اعجاز درانی نے کہا ہے کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافے کی منصوبہ بندی نے مسلم لیگ (ن) کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ عوام کو سبز باغ دکھانے والوں نے انہیں موت کے کنوئیں میں دھکیل دیا ہے۔ بھاری مینڈیٹ عوام کیلئے صرف تین مہینوں میں بھاری بوجھ بن گیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جنرل ضیاء کی باقیات اپنے ان اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے عوام کی توجہ نسل پرستی، فرقہ واریت اور دہشت گردی کی جانب مبذول کروا رہے ہیں۔ نسل پرست اور مذہبی انتہاء پرست حکومت کے سامنے چابی کے گڈے بن کر عوام کا معاشی قتل عام کر رہے ہیں۔
 
اعجاز درانی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام ایک دفعہ پھر مہنگائی کے بوجھ تلے دب جائیں گے جبکہ قیمتوں نے آسمان سے باتیں کرنا شروع کر دی ہیں۔ اعجاز درانی نے مزید کہا کہ روزمرہ کی اشیاء خوردونوش میں اضافے نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا اجیرن کر دیا ہے اور دن رات کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے سبب عوام نفسیاتی امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔ اعجاز درانی نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کے صبر کا امتحان نہ لے وہ دن دور نہیں جب عوام حکومت کا محاسبہ کرنے کیلئے اٹھ کھڑی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 297124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب