0
Thursday 5 Sep 2013 15:41

خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری اسپتالوں کیلئے 1 ارب روپے کا فنڈ جاری

خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری اسپتالوں کیلئے 1 ارب روپے کا فنڈ جاری
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں عوام کو صحت کی سہولیات مفت فراہم کرنے کے لئے ایک ارب روپے کا فنڈ جاری کردیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں صحت کی بنیادی سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے صوبہ بھر سے لوگ لیڈی ریڈنگ ، خیبر ٹیچنگ اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا رخ کر تے ہیں۔بوجھ بڑھنے کی وجہ سے ان اسپتالوں میں بھی غریب اور نادار مریضوں کومفت علاج کے لئے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔ہر حکومت مفت علاج کا ڈھنڈورا تو پیٹتی رہی مگر عملًا اس سہولت کا فقدان ہی رہا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے لیڈی ریڈنگ اسپتا ل ،خیبر ٹیچنگ ،حیات آباد کمپلیکس اور ایوب ٹیچنگ اسپتال ایبٹ آباد کو پانچ پانچ کروڑ روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مردان میڈیکل کمپلیکس، سیدواسپتال اور ڈی آئی خان میڈیکل کمپلیکس کو چار چار کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے جبکہ ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتالوں کے لئے ڈھائی ڈھائی کروڑ روپے مختص کئے جائیں گے۔ خیبر پختونخوا کے سرکاری اسپتالوں کو اس فنڈ کی فراہمی کے بعدشعبہ حادثات میں ادویات کے علاوہ ایکسرے، لیبارٹری ٹیسٹ اور الٹراساوٴنڈ کی سہولیات تمام مریضوں کو مفت فراہم کی جائیں گی۔ صوبائی حکومت نے اسپتالوں میں مفت ایمرجنسی سروس کے لئے ایک ارب روپے کی منظوری دیدی ہے۔ اس فنڈز سے غریب اور نادار مریضوں کو علاج کی مفت سہو لیات فراہم کر نے کا عندیہ دیا گیاہے ۔ اس اعلان کو عملی جامہ کب پہنایا جائے گا۔ یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔
خبر کا کوڈ : 298920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش