0
Wednesday 15 Apr 2009 10:02

عبدالغفار عزیز کی موسیٰ مرزوق سے ملاقات،منورحسن کاپیغام پہنچایا

عبدالغفار عزیز کی موسیٰ مرزوق سے ملاقات،منورحسن کاپیغام پہنچایا
 لاہور:جماعت اسلامی پاکستان کے ڈائریکٹر امور خارجہ عبدالغفار عزیز نے فلسطینی تنظیم حماس کے نائب صدر موسیٰ ابو مرزوق سے بیروت میں ملاقات کی ہے اور ان تک جماعت اسلامی کے نو منتخب امیر سید منور حسن کا خصوصی پیغام پہنچایا ہے ۔ یاد رہے کہ عبدالغفار عزیز بیروت میں ہونے والی فلسطین کانفرنس میں شرکت کے لیے لبنان کے دورے پر ہیں۔ حماس کے رہنما موسیٰ ابو مرزوق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو ایٹمی ملک ہونے کی وجہ سے مسلم دنیا میں اہم مقام حاصل ہے اور اہل فلسطین اس کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینی قوم علامہ اقبال ، اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا دل سے احترام کرتی ہے ۔ ان دونوں بزرگوں نے فلسطینیوں کی حمایت کر کے قبلہ اول سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا اور ریاست کی پالیسی متعین کر دی تھی ۔ عبدالغفار عزیز نے اس موقع پر کہاکہ اہل غزہ پر اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم کی پاکستانی قوم اور میڈیا نے شدید مذمت کی ہے ۔ اہل پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں اور بیت المقدس کی آزادی چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم بیت المقدس کی آزادی کے لیے قربانیاں دے کر امت مسلمہ کا کفارہ ادا کر رہی ہے ۔



خبر کا کوڈ : 3009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش