0
Wednesday 18 Sep 2013 19:18

پی پی کو جتنا نقصان مہدی شاہ نے پہنچایا ہے اتنا ضیاء الحق بھی نہیں پہنچا سکا، پی پی اسکردو

پی پی کو جتنا نقصان مہدی شاہ نے پہنچایا ہے اتنا ضیاء الحق بھی نہیں پہنچا سکا، پی پی اسکردو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی اسکردو کے تمام سینئر رہنماوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی پالیسیوں سے تنگ آکر احتجاجا استعفیٰ دے دیا۔ مستعفی ہونے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی اسکردو کے سینئر رہنماوں میں ضلعی صدر یوسف حسین نمبردار، جنرل سیکرٹری عبداللہ حیدری، نائب صدر عباس پاروی، پبلک ریلیشن آفیسر غلام عباس شگری، تحصیل کھرمنگ کے صدر ایاز علی صیام، سینئیر نائب صدر سٹی محمد یونس، جنرل سیکرٹری سٹی اسکردو رسول بیگ، سٹی صدر محمد اقبال، پی وائی او بلتستان کے صدر خواجہ قاسم، سیکرٹری اطلاعات غلام علی وفا شامل ہیں۔ تمام عہدیداروں نے استعفیٰ تحریری طور پر پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو ارسال کر دیئے ہیں۔

اسکردو میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی اسکردو کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ ہم سید مہدی شاہ کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے ہیں۔ جو ظلم و ستم انہوں نے ہمارے ساتھ کیا ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی، پاکستان پیپلز پارٹی کو جتنا نقصان مہدی شاہ نے پہنچایا ہے اتنا ضیاء الحق نے بھی نہیں پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ مہدی شاہ نے اقرباء پروری کی انتہا کر دی ہے اور یہی سلسلہ جاری رہا تو بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کا کوئی نام لیوا نہیں رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 301958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش