0
Sunday 15 Sep 2013 22:56

شام نے روس اور امریکہ کے درمیان ہونیوالے معاہدے کو اپنی فتح قرار دے دیا

شام نے روس اور امریکہ کے درمیان ہونیوالے معاہدے کو اپنی فتح قرار دے دیا
اسلام ٹائمز۔ شام کی حکومت نے روس امریکہ کے درمیان ہونے والے  معاہدے کو اپنی فتح قرار دیا ہے۔ شامی وزیر برائے قومی مفاہمت علی حیدر کا کہنا ہے معاہدہ شامی عوام کو بحران سے نکالنے میں مفید ثابت ہوگا۔ روس اور امریکہ کے معاہدے کے باوجود مختلف علاقوں میں شامی فوج کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شامی باغی اپوزیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ بشار الاسد حکومت شہروں پر بمباری کرکے لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار رہی ہے۔ عالمی برادری اسے فضائی حملوں سے روکے اور کیمیائی ہتھیاروں کی طرح بلیسٹک میزائل کے استعمال پر بھی پابندیاں عائد کی جائیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے بھی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امید ہے معاہدے سے شامی کیمیائی ہتھیاروں کا مکمل خاتمہ ہوسکے گا۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ وہ شام کے مسئلے کا سفارتی حل چاہتے ہیں۔ جان کیری کا کہنا تھا امریکہ شام کے اپوزیشن اتحاد کی حمایت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا اگر شام نے معاہدے کی پاسداری نہ کی تو فوجی کارروائی کا آپشن موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 302072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش