0
Tuesday 17 Sep 2013 15:34

شہید علی رضا تقوی کی یاد ہمارے دلوں میں ایک روشن چراغ کی مانند ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

شہید علی رضا تقوی کی یاد ہمارے دلوں میں ایک روشن چراغ کی مانند ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ عشق رسالت مآب سے سرشار شہید سید علی رضا تقوی (رہ) کا مقام و منزلت خدا کے نزدیک محفوظ ہے، شہید نے پاکستان کی سرزمین پر ناموس رسالت (ص) پر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے نہ صرف ملت تشیع بلکہ ملت پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا، شید کی یاد آج بھی ہمارے دلوں میں ایک روشن چراغ کی مانند موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے17 ستمبر کو شہید ناموس رسالت (ص) سید علی رضا تقوی کی پہلی برسی کے موقع پر مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید علی رضا تقوی (رہ) نے دیگر مکاتب اور مذاہب کے سامنے ہمارے سروں کو فخر سے بلند کیا اور پوری ملت کو یہ افتخار بخشا کہ وہ لبیک یا رسول اللہ ص کے شعار پر اتحاد قائم کرے، ملت تشیع کی جانب سے پاکستان کی سرزمین پر پہلی بار ناموس رسالت (ص) پر اپنی جان نچھاور کر نے کا اعزاز شہید علی رضا تقوی (ص) کو حاصل ہوا جو کہ دنیا بھر میں پاکستانی قوم کے لئے باعث افتخار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید علی رضا تقوی (رہ) کی شہادت کے بعد عالم اسلام کی بڑی شخصیات نے بین الاقوامی سطح پر مجلس وحدت مسلمین کو تہنیتی پیغامات ارسال کئے جو کہ شہید کے اعلیٰ مقصد شہادت کا ثبوت تھے، ایران، عراق، لبنان اور شام سمیت دنیا بھر سے علمائے کرام نے شہید علی رضا تقوی (رہ) کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید کی یاد، شہید کا مقصد، شہید کی آرزو آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، آج ہم شہید علی رضا تقوی (رہ) کی روح کو خدا کے سامنے گواہ بناکر عہد کرتے ہیں کہ انشاء اللہ جب کبھی ناموس رسالت (ص) کے تحفظ کے لئے ہمارے لہو کی ضرورت پڑے گی ہم اپنے خون کا آخری قطرہ تک اس راہ میں قربان کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 302613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش