0
Sunday 22 Sep 2013 16:09

سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی سمیت کالعدم جماعتوں کے قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی

سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی سمیت کالعدم جماعتوں کے قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ پنجاب نے کالعدم جماعتوں کے عیدالاضحیٰ پر قربانی کے کھالیں اور چندہ جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے پولیس کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ کالعدم 49 جماعتوں پر پابندی عائد کر دی گئی کہ وہ قربانی کی کھالیں اور چندہ جمع نہیں کر سکتیں اس حوالے سے پولیس سے کہا گیا ہے کہ ان کالعدم جماعتوں کی ایسی سرگرمیاں روکی جائیں۔

کالعدم جماعتوں میں سپاہ صحابہ، لشکر طیبہ، لشکر جھنگوی، سپاہ محمد، مسلح دفاع تنظیم، شیعہ طالبان ایکشن کمیٹی، پیپلز امن کمیٹی، انجمن امامیہ گلگت بلتستان، تحریک نفاذ ایمان، تحریک جعفریہ، نفاذ شریعت محمدی، تحریک اسلامی، القاعدہ، ملت اسلامیہ، اسلامی تحریک، جمعیت انصار، جمعیت الفرقان، حزب التحریر، خیر النسا، پی ایل اے، بلوچستان یونائٹڈ آرمی،اسلام مجاہدین، بلوچستان لبریشن آرمی سمیت دیگر جماعتیں شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 304235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش