0
Saturday 28 Sep 2013 17:53

پنجگور، ایف سی قافلے پر حملے میں 3 اہلکار جاں بحق

پنجگور، ایف سی قافلے پر حملے میں 3 اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں فرنٹیئر کور کے قافلے پر حملے میں 3 سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے جبکہ ایف سی کی جوابی کارروائی میں 5 شدت پسند بھی مارے گئے۔ پنجگور علاقے پروم میں ایف سی اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ شرپسندوں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے 3 اہلکار جاں بحق جبکہ ایف سی نے جوابی کارروائی کر کے 5 شدت پسندوں کو بھی ہلاک کر دیا۔ حملے میں 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں پنجگور ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب گوادر میں ایف سی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران 11 افراد کو حراست میں لے لی ہے۔ زیر حراست ملزمان میں 4 جرائم پیشہ اور ایران کے راستے غیرقانونی طور پر یورپ جانے والے 7 افراد ہیں۔ بلوچستان میں ہی پیش آنے والے ایک اور واقعے میں ڈیرہ بگٹی میں خاتون بارودی سرنگ پر پیر پڑنے سے جاں بحق ہو گئی۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے سینڑی میں خاتون کھیت میں کام کر رہی تھی کہ اس کا پاؤں کھیت میں بچھائی گئی بارودی سرنگ پر آگیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔ خاتون کو انتہائی تشویشناک حالت میں ڈیرہ بگٹی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔
خبر کا کوڈ : 306296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش