0
Wednesday 2 Oct 2013 21:29

پشاور ہائیکورٹ نے نادرا ریکارڈ کو ناقابل بھروسہ قرار دیدیا

پشاور ہائیکورٹ نے نادرا ریکارڈ کو ناقابل بھروسہ قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا میں موبائل فون سموں کی افغانستان کے لیے رومنگ پر پابندی کا حکم دیا ہے۔ غیر قانونی موبائل فون سِموں کے کیس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ دوست محمد خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کر دیئے، نادرا کا ریکارڈ ناقابل بھروسہ ہے۔ غیرقانونی موبائل سمز سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی۔ پی ٹی اے، محکمہ داخلہ کے حکام، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور موبائل کمپنیوں کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس دوست محمد خان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ موبائل سمز آلو اور ٹماٹر کی طرح بکتی ہیں، ہمیں ایسے غیرملکی سرمایہ کار نہیں چاہئیں جو ملک کی جڑیں کھوکھلی کریں اور ٹیکس چور ہوں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ 90 فیصد جرائم میں افغان سمز استعمال ہوتی ہیں۔ یہ ملک ہے یا مویشی منڈی، قانون کی کوئی پاسداری نہیں ہے، ملک میں سیکورٹی بہت بڑا مسئلہ ہے۔

خبر کا کوڈ : 307610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش