0
Thursday 16 Apr 2009 12:48

اسلامی کانفرنس تنظیم خود مختار انسانی حقوق کمیشن قائم کریگی

اسلامی کانفرنس تنظیم خود مختار انسانی حقوق کمیشن قائم کریگی
جدہ . . . اسلامی کانفرنس کی تنظیم(او آئی سی) ایک خود مختار اور مستقل ہیومین رائٹس کمیشن کا قیام عمل میں لائے گی۔ذرائع کے مطابق او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں سیکریٹری جنرل اکمل الدین احسان اوغلو کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں او آئی سی کے رکن ممالک نے 1990 کو قاہرہ میں منظور کئے جانے والے انسانی حقوق کے اعلان کو بہتر بنانے کے لئے مشاورت کی اور او آئی سی کے خودمختار اور مستقل ہیومین رائٹس کمیشن کے قیام پر غور کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل او آئی سی اکمل الدین احسان اوغلو نے کہا کہ کمیشن کا قیام ایک مثبت قدم ہوگا۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی حقوق فرد کی عظمت کا جزو لاینفک ہیں۔ 

خبر کا کوڈ : 3079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش