0
Friday 4 Oct 2013 20:39

پشاور، سڑک کنارے بم دھماکہ، ایک پولیس اہلکار زخمی

پشاور، سڑک کنارے بم دھماکہ، ایک پولیس اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے پشتہ خرہ میں آج جمعے کے روز سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس ہلکار زخمی ہوگیا۔ دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا تھا، جو مکمل طور تباہ ہوگئی۔ واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
یاد رہے کہ یہ واقعہ خیبر پختونخوا حکومت کے اس عہد کے ایک روز بعد ہی پیش آیا ہے، جس میں اس نے وعدہ کیا تھا کہ وہ شدت پسندوں کے خلاف پولیس آپریشنز میں مداخلت نہیں کرے گی۔ وزیر اطلاعات کے ترجمان شیراز پراچہ نے نامہ نگاروں کو بتایا تھا کہ ہم نے پولیس کو “فری ہینڈ” دے دیا ہے کہ وہ صوبہ میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کریں۔ صوبائی دارالحکومت پشاور جو قبائلی علاقوں سے کے کنارے پر واقع ہے، جہاں پر امریکہ کا کہنا ہے کہ القاعدہ اور طالبان شدت پسندوں کی پناہ گاہیں موجود ہیں۔
پشاور شہر کچھ سالوں سے مسلسل بم دھماکوں کی زد میں ہے جس میں ناصرف عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے بلکہ ان حملوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایک اور واقعہ میں نامعلوم مسلح افراد نے چار سدہ کے علاقے سر دھرہی میں فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار کو اہلکار کردیا۔ واقعہ میں ایک راہ گیر طلبہ بھی زخمی بھی ہوئی، جس کو طبی امداد کے لئے پشاور کے لیڈنگ ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 308185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش