0
Saturday 5 Oct 2013 11:43

رانا ثناء اللہ کے دہشت گرد کالعدم تنظیموں سے گہرے مراسم ہیں، لاہور بار

رانا ثناء اللہ کے دہشت گرد کالعدم تنظیموں سے گہرے مراسم ہیں، لاہور بار
اسلام ٹائمز۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر وکلاء نے سیکورٹی کے ناقص انتظامات اور ممکنہ دہشت گردی سمیت عدم تحفظ کے باعث ماتحت عدالتوں میں جزوی بائیکاٹ کیا۔ لاہور بار نے کل ہڑتال کی اپیل کی تھی کل بھی لاہور سمیت پنجاب بھر میں جزوی ہڑتال ہی رہی۔ وکلا نے غیر معینہ مدت کے لئے بائیکاٹ کے اعلان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ چند ماہ کے دوران احاطہ عدالت اور کمرہ عدالت میں رونما ہونے والے مسلسل پانچ واقعات نے وکلا اور جوڈیشل افسروں کو خوف زدہ کر دیا ہے۔ عدالتوں کو فول پروف سیکورٹی کی فراہمی تک احتجاج جاری رہے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل لاہور بار کامران بشیر مغل، سیکرٹری چودھری ندیم گجر اور سینئر نائب صدر نے کہا کہ رانا ثناء اللہ وکلا اور حکومت کے درمیان خلیج پیدا کرنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ راناثناء اللہ کے کالعدم اور دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ گہرے مراسم ہیں۔ اگر کوئی وکیل دہشت گردی کا نشانہ بنا تو اس کے ذمہ دار رانا ثنا اللہ ہی ہوں گے اور لاہور بار ایسوسی ایشن مدعی بن کر ان کے خلاف مقدمہ درج کروائے گی۔ وکلا رہنماؤں نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے انتظامیہ اور اعلیٰ افسروں کو طلب کر کے عدالتوں کی سکیورٹی سخت کرنے کا حکم دیا تھا لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ حکومت خود چاہتی ہے عدالتوں میں دہشت گردی ہو۔
خبر کا کوڈ : 308289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش