0
Tuesday 8 Oct 2013 21:56

دہشتگردوں کو سزائے موت نہ دیکر حکومت قتل میں ویسے ہی شریک ہے جیسے قاتل، علامہ ساجد نقوی

دہشتگردوں کو سزائے موت نہ دیکر حکومت قتل میں ویسے ہی شریک ہے جیسے قاتل، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ سزائے موت پر عمل درآمد کو روکنا ملک کے ساتھ اور خصوصاً ان لوگوں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے، جن کے پیارے دہشت گردوں کے ہاتھوں ان سے بچھڑ گئے۔ دہشت گردوں کو سزا نہ دینا قرآنی احکام کی خلاف ورزی اور پاکستانی عوام کے ساتھ ایک کھلی زیادتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل کے قائمقام صدر علامہ سید علی نقوی نے ٹیکسلا کے نواحی علاقہ توفکیاں کے دورہ کے موقع پر میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ مرحوم مولانا ارشاد کاظمی کی وفات پر ان کے صاحبزادے کے ساتھ اظہار تعزیت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کا حکومت کے پاس کوئی جواز موجود نہیں ہے، حکومت نے پہلے کہا کہ ہم ان سزاؤں پر عمل درآمد کرائیں گے، پھر مکر گئے۔ یہ اقدام خلاف قانون اور خلاف آئین ہے۔ حکومت دہشت گردوں کو سزائے موت نہ دے کر قتل میں ویسے ہی شریک ہے جیسے قاتل شریک ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سربراہ اسلامی تحریک نے کہا کہ قومی دفاعی پالیسی جلد بنائی جائے، مزید تاخیر ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے۔ قومی دفاعی پالیسی کے خدوخال قوم پر واضح کئے جائیں۔ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے سلسلہ میں بات کرتے ہوئے علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ہر روز نیا شاخسانہ اور شوشہ چھوڑا جاتا ہے۔ ان مذاکرات سے لگتا ہے کہ یہ مذاکرات نہیں معاملات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 309438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش