0
Tuesday 15 Oct 2013 21:39

بلوچستان، وزراء کو محکمے الاٹ کر دیئے گئے

بلوچستان، وزراء کو محکمے الاٹ کر دیئے گئے

اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کابینہ میں حلف اٹھانے والے مسلم لیگ (ن) اور نیشنل پارٹی کے صوبائی وزراء کو محکمے الاٹ کر دیئے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ پیرکو 11 وزراء کی جانب سے حلف اٹھانے کے بعد صوبائی وزراء کو محکمے الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔ جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر و چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری کو سی اینڈ ڈبلیو، نوابزادہ جنگیز مری کو ایری گیشن اینڈ انرجی، اظہار کھوسہ خوراک، سردار فراز ڈومکی لیبراینڈ مین پاور، سرفراز بگٹی کو داخلہ جیل خانہ جات پی ڈی ایم اے، مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر و صوبائی وزیر جعفر مندوخیل کو ایکسائز ایکسیشن اینڈ ریونیو، مشیروں عبدالماجد ابڑو کو زکٰوۃ سوشل ویلفیئر وومن ڈویلپمنٹ اور حاجی اکبر آسکانی کو فشریز الاٹ کر دیا گیا۔ نیشنل پارٹی کے نواب محمد خان شاہوانی کو ایس اینڈ جی اے ڈی، سردار اسلم بزنجو زراعت، رحمت بلوچ صحت، مجیب الرحمن سپورٹس و کلچر اور خالد لانگو مشیر خزانہ شامل ہیں، جبکہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی وزراء کو جو محکمے الاٹ کئے جائیں گے، اسکا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔ پیر کو 11 وزراء کی جانب سے حلف اٹھانے کے بعد اب صوبائی کابینہ کے ارکان کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

خبر کا کوڈ : 311446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش