0
Friday 16 Jul 2010 17:31

تفتان سے کوئٹہ جانے والی زائرین کی کوچ دالبندین میں ٹرک سے ٹکرا گئی،18 جاں بحق،35 شدید زخمی

تفتان سے کوئٹہ جانے والی زائرین کی کوچ دالبندین میں ٹرک سے ٹکرا گئی،18 جاں بحق،35 شدید زخمی
کوئٹہ:اسلام ٹائمز-روزنامہ امت کے مطابق چاغی کے علاقے دالبندین میں،علاقے 55 لانڈھی میں زائرین کی کوچ ٹرک سے ٹکرا گئی،جسکے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق اور 35 شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق تفتان سے زائرین کو لے کر کوئٹہ آنے والی نیو خان کوچ تیز رفتاری کے باعث 55 لانڈھی کے قریب سڑک کے کنارے کھڑے سنگ مرمر سے لدے ٹرک سے ٹکرا گئی،جس کے نتیجے میں 18 افراد جن میں ظفر،عبدالخالق،سخی داد،محمد حسین،محمد جان،عبدالرحیم،عبدالرزاق،محمد یوسف،محمد صادق،محمد علی،بوہر محمد،عنایت اللہ،حیدر،قربان،عرفان سمیت تین نامعلوم افراد موقع پر جاں بحق،جبکہ محمد موسیٰ،مہربان،ساجد،سید قربان علی،ظفر، فضل،اسرائیل،جوہر شاہ،عبدالشکور،عزیز،جعفر سنجرانی،محمد یوسف سمیت 35 افراد شدید زخمی ہو گئے،جن میں بعض کی حالت نازک ہے۔ 
واقعہ کی اطلاع ملنے پر متعلقہ انتظامیہ،تحصیلدار دالبندین طفیل بلوچ بمعہ دیگر عملے کے موقع پر پہنچ گئے۔اسی طرح علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی،جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو گاڑی سے نکال کر پرنس فہد بن سلطان اسپتال پہنچایا،جبکہ کچھ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال دالبندین پہنچایا گیا،جہاں پر صرف ایک ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود تھا، عملے کے غائب ہونے کے خلاف لوگوں نے شدید احتجاج کیا۔بعض زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کیا گیا،اسپتال میں لاشوں اور زخمیوں کو دیکھ کر مسافروں کی چیخ و پکار نے قیامت برپا کر رکھی تھی،پہیہ جام اور شٹر ڈائون ہڑتال کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ہلاک ہونے والوں میں سے 8 کا تعلق کوئٹہ سے جبکہ تین کا مستونگ اور کانک،دو افراد نوشکی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 31220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش