0
Saturday 26 Oct 2013 12:00

افغان مہاجرین کی واپسی کی مدت میں دو سال کی توسیع

افغان مہاجرین کی واپسی کی مدت میں دو سال کی توسیع
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سیفران عبد القادر بلوچ کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کی مدت میں دو سال کی توسیع کردی گئی ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کی مدت میں دسمبر 2015ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی وجہ سے قومی خزانے پر 200 ارب ڈالر کا بوجھ پڑ رہا ہے، اس لئے مہاجرین کی واپسی کے لیے بین الاقوامی سطح پر کوششیں ہونی چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈونر ایجنسیوں نے فنڈز کی فراہمی کا یقین تو دلایا ہے تاہم اس میں تاخیر ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 314340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش