0
Saturday 26 Oct 2013 12:28

بلوچستان کابینہ کے مشیروں کو صوبائی وزراء کے برابر اختیارات دے دیئے گئے

بلوچستان کابینہ کے مشیروں کو صوبائی وزراء کے برابر اختیارات دے دیئے گئے

اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان میں شامل پانچ مشیروں کے عہدے کو صوبائی وزراء کے برابر کرنے سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ گذشتہ روز وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ مشیروں کے وزراء کے برابر کے اختیارات حاصل ہوں گے۔ جس کے بعد باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ مشیروں میں مشیر برائے خزانہ میر خالد خان لانگو، مشیر برائے زکواۃ و عشر عبدالماجد ابڑو، مشیر برائے فشریز حاجی اکبر آسکانی، مشیر برائے لائیو اسٹاک اور جنگلات عبیداللہ جان بابت، مشیر برائے تعلیم سردار رضا محمد بڑیچ شامل ہیں، جن کے عہدے صوبائی وزراء کے برابر کئے گئے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 314343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش