0
Monday 28 Oct 2013 14:58

افراسیاب اور اسفندیارولی نے امریکہ سے خفیہ معاہدہ کیا، اعظم ہو تی

افراسیاب اور اسفندیارولی نے امریکہ سے خفیہ معاہدہ کیا، اعظم ہو تی
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر اور اے این پی کے راہنما اعظم خان ہوتی نے کہا ہے کہ افراسیاب خٹک اور اسفندیارولی نے امریکہ سے خفیہ معاہدہ کیا ہے یہ معاہدہ ان 10 دنوں میں کیا گیا جب افراسیاب خٹک اور اسفند یار ولی 10 دن کیلئے امریکا میں غائب رہے،تاہم ایسا کوئی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے 2 ملکوں کے تعلقات خراب ہوں، پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے اعظم ہوتی کا کہنا تھا کہ اے این پی کے دونوں رہ نماوٴں سے متعلق باتیں امریکی شہری نے بتائیں،معاہدے کا تعلق طالبان سے بھی ہے، جس میں ایک عرب ملک بھی شامل ہے۔ ساڑھے 3کروڑ ڈالر لے کر پختونوں کا سودا کیا گیا،اے این پی کے800 شہیدوں کا خون اسفند یارولی کے محل کوروشن کررہاہے۔دوران پریس کانفرنس ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آہستہ آہستہ دھماکے کرتا رہوں گا یک دم دھماکے کے برے اثرات پڑ سکتے ہیں ۔انہوں نے افراسیاب خٹک پر الزام عائد کرتے ہو ئے کہا کہ افراسیاب خٹک نے پارٹی کو تباہ کردیا، یہ چور ہیں۔میرے پاس ثبوت نہیں لیکن جو معلومات ملی اس سے عوام کوآگاہ کررہا ہوں،کس ادارے نے پیسے دیے، یہ بتاتے ہوئے میرے پرجلتے ہیں،میں خود مصلحتوں کا شکار رہا، اس جرم کی ذمہ دار میں بھی ہوں۔
خبر کا کوڈ : 314999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش