0
Thursday 31 Oct 2013 18:44

طالبان سے بات چیت کا آغاز کر دیا، مذاکرات ملکی آئین کے تحت ہی کئے جائینگے، نواز شریف

طالبان سے بات چیت کا آغاز کر دیا، مذاکرات ملکی آئین کے تحت ہی کئے جائینگے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کا آغاز کر دیا گیا ہے، مذاکرات ملکی آئین کے اندر رہتے ہوئے کئے جائیں گے۔ لندن میں وزیراعظم نواز شریف اور برطانوی نائب وزیراعظم نک کلیگ میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف تحفظ پاکستان آرڈنینس بنایا ہے، کیونکہ ہم بے گناہ لوگوں کو قتل ہوتے نہیں دیکھ سکتے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی سیاستدان آج بھی پاکستان کیخلاف الزام تراشی میں مصروف ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متعلقہ اداروں کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ تین سے چار سال میں ایک ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آ جائے گی اور بجلی کی پیداوار میں اضافے سے قیمتوں میں کمی ہوگی۔ اس موقع پر برطانوی نائب وزیراعظم نے پاکستان میں اقتصادی اصلاحات کی تعریف بھی کی۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔ دہشتگردی ختم کرنے کیلئے ملکی اداروں کو مضبوط بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نواز شریف اور برطانوی نائب وزیراعظم نک کلیگ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور دو طرفہ تعلقات اور دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ملک میں بے گناہ لوگوں کو قتل ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملکی اداروں کو مضبوط بنائینگے۔ طالبان سے مذاکرات کا آغاز کر دیا، یہ مذاکرات ملکی آئین کے تحت ہی کئے جائینگے۔ وزیراعظم نے نک کلیگ کو تحفظ پاکستان آرڈیننس کے نفاذ سے بھی آگاہ کیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تمام تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کیں، لیکن بھارتی سیاستدان ابھی تک پاکستان کیخلاف الزام تراشیوں میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ تین سے چار سال میں بجلی کے نئے منصوبے پیداوار شروع کر دینگے۔ بجلی کی پیداوار میں اضافے سے قیمتوں میں بھی کمی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 316248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش