0
Thursday 7 Nov 2013 21:29

لاہورہائیکورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی انتخاب جماعتی بنیادوں پر کرانے کا حکم دیدیا

لاہورہائیکورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی انتخاب جماعتی بنیادوں پر کرانے کا حکم دیدیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی انتخاب جماعتی بنیادوں پر کرانے کا حکم دیا ہے۔ پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، مسلم لیگ (ق) اور مجلس وحدت المسلمین نے غیرجماعتی بلدیاتی انتخابات کو چیلنج کر رکھا تھا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے سیکشن 18 کو آئین سے متصادم قرار دیدیا۔ عدالت نے بلدیاتی حلقہ بندیوں کی تشکیل کے حوالے سے حکومت کے اختیار پر اعتراض مسترد کر دیا۔ عدالت نے قرار دیاکہ صوبائی حکومت کو بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں تشکیل دینے کا مکمل اختیار ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی شعبہ کے سربراہ ناصر عباس شیرازی نے عدالت کے اس فیصلے کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ عدالت عالیہ نے عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے، یہ فیصلہ جمہوری قوتوں کی فتح ہے۔
خبر کا کوڈ : 318678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش