0
Monday 11 Nov 2013 09:28

بلدیاتی الیکشن، اہلسنت جماعتوں کا مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

بلدیاتی الیکشن، اہلسنت جماعتوں کا مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کےساتھ ہی انتخابی و سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے۔ اور مذہبی و سیاسی جماعتوں کی طرف سے جوڑ توڑ اور رابطوں کا سلسلہ ہو گیا ہے۔ اہل سنت کی مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات میں مشترکہ امیدوار کھڑے کرنے کے لئے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ضمن میں جماعتوں کے سربراہان سمیت جید علماءو مشائخ عظام کااعتماد میں لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی اپنی اپنی جماعتوں کے پلیٹ فارم سے جمع کرانے کے بعد مشترکہ امیدوار کا اعلان کیا جائے گا۔ جبکہ اس سلسلہ میں دیگر ہم خیال جماعتوں سے بھی مذاکرات کئے جائیں گے۔ سنی اتحاد کونسل، جمعیت علماءپاکستان، پاکستان سنی تحریک، پاکستان فلاح پارٹی، نظام مصطفی پارٹی، جمعیت مشائخ اور دیگر اہل سنت جماعتوں کے سربراہان سے بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں رابطے کئے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں پاکستان سنی تحریک کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں سنی جماعتوں سے ہی اتحاد کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 319728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش