0
Friday 15 Nov 2013 21:23

گلگت، عاشورہ محرم الحرام کا جلوس مرکزی امامیہ جامع مسجد میں اختتام پذیر

گلگت، عاشورہ محرم الحرام کا جلوس مرکزی امامیہ جامع مسجد میں اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی عاشورہ محرم روایتی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ عاشورہ محرم کا مرکزی جلوس مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت سے برآمد ہوا جس میں لاکھوں کی تعداد میں عزادروں نے شرکت کی۔ جلوس اپنے روایتی راستوں، گھڑی باغ، جماعت خانہ بازار، ملت پلازہ، ہسپتال روڈ، چیف سیکرٹری ہاوس، خزانہ روڈ سے ہوتا ہوا مرکزی امامیہ جامع مسجد میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید راحت حسین الحسینی نے کہا کہ عاشور کے اندر بہت سے پیغامات پوشیدہ ہیں اور ہم نے ان پیغامات کی معرفت حاصل کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک سازش کے تحت عزاداری کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کہ ناقابل برادشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح کے لیے معرفت کربلا ہونا ضروری ہے۔ مرکزی جلوس مرکزی جامع مسجد سے برآمد ہو کر اپنے روایتی راستوں پر سے ہوتا ہوا ملت پلازہ پہنچا، جہاں جلوس کے شرکاء نے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے زیراہتمام نماز ظہرین ادا کی۔

جلوس کے شرکاء راستے بھر سینہ کوبی، زنجیر زنی اور نوحہ خوانی کرتے رہے، اس موقع پر لوگوں کی سہولت کے لئے جگہ جگہ پانی، شربت اور دودھ کی سبیلیں اور طبی کیمپ قائم کئے گئے تھے جبکہ کئی مقامات پر لنگر اور نذر و نیاز کی تقسیم کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ گلگت میں یوم عاشور کے موقع پر پولیس، رینجرز کے اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ امامیہ اسکاوٹس اور سیبل اسکاوٹس کے کارکنان نے بھی سکیورٹی کی خدمات سرانجام دیں۔ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے جلوس کی سکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ جلوس کے راستے میں کلوز سرکٹ کیمرے نصب کیے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 321314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش