0
Saturday 16 Nov 2013 18:42

پشاور، کوہاٹ روڈ پر بم دھماکہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی

پشاور، کوہاٹ روڈ پر بم دھماکہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں کوہاٹ روڈ پر بم دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہل کاروں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکہ کوہاٹ روڈ پر اسکیم موڑ کے قریب ہوا۔ پولیس کے مطابق بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے وقت ایک پولیس موبائل وین وہاں سے گذر رہی تھی۔ پولیس کے مطابق موبائل وین کو ہی نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہل کار اور دو راہگیر زخمی ہوئے۔ جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ایس پی سٹی اسماعیل کھڑک کے مطابق دھماکے میں چار سے پانچ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 321530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش