0
Monday 18 Nov 2013 18:28

شرپسند عناصر مقدسات اسلامی کی توہین کرکے وطن عزیز کا امن تہہ و بالا کرنا چاہتے ہیں، علامہ خورشید جوادی

شرپسند عناصر مقدسات اسلامی کی توہین کرکے وطن عزیز کا امن تہہ و بالا کرنا چاہتے ہیں، علامہ خورشید جوادی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے سربراہ اور معروف عالم دین علامہ خورشید انور جوادی کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر مقدسات اسلامی کی توہین کرکے وطن عزیز کا امن تہہ و بالا کرنا چاہتے ہیں۔ عوام مسالک کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی سازش کو اتحاد کے ذریعے ناکام بنادیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی سانحہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مقدسات کا احترام تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں پر واجب ہے، شرپسند عناصر مقدسات دین کی توہین کرکے مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کا پرامن طور پر اختتام پزیر ہونا شرپسند اور ملک دشمن عناصر کے منہ پر طمانچہ تھا، اب یہ عناصر بوکھلاہٹ میں اس قسم کے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہنگو، پشاور، کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام پرامن رہیں اور دشمن کی سازش کو ہرگز کامیاب نہ ہونے دیں، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سمیت پاکستان بھر میں کبھی نہ شیعہ سنی کا مسئلہ پیدا ہوا ہے اور انشاء اللہ نہ ہی کبھی پیدا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرامن احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے، تاہم شرپسندی، جلاو گھیراو اور مقدسات اسلامی کی توہین کرنا خلاف اسلام اور امن کیخلاف سازش ہے۔
خبر کا کوڈ : 322169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش