0
Saturday 23 Nov 2013 08:32

انچولی بم دھماکے، مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کا 3روزہ ملک گیر سوگ کا اعلان

انچولی بم دھماکے، مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کا 3روزہ ملک گیر سوگ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے انچولی میں ہونیوالے بم دھماکوں پر مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کی جانب سے تین روزہ سوگ جب کہ سنی اتحاد کونسل اور ایم کیو ایم کی جانب سے آج یومِ سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ سانحہ انچولی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، حکومت سفاک دہشتگردوں کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔ الطاف حسین نے ایک نجی ٹی وی کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر سالک جعفری کی المناک موت پر ان کے لواحقین سے تعزیت بھی کی جبکہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے آج یوم سوگ کی اپیل کی ہے، تاہم ٹرانسپورٹ، کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی اور تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔ ایم کیو ایم کے رہنماوٴں نے دھماکے کی جگہ کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کی ہے۔ عوام اور حکومت کو جلد کوئی فیصلہ کرنا ہوگا۔

خبر کا کوڈ : 323749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش