0
Sunday 24 Nov 2013 19:14

معرکہ کربلا کے بعد قیامت تک امام حسین (ع)حق اور یزید باطل کا استعارہ بن چکے ہیں، مفتی ارشاد سعیدی

معرکہ کربلا کے بعد قیامت تک امام حسین (ع)حق اور یزید باطل کا استعارہ بن چکے ہیں، مفتی ارشاد سعیدی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک ضلع ملتان کے زیراہتمام ضلعی سیکرٹریٹ میں پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن ملتان زون کے ناظم دعوت مفتی ارشاد حسین سعیدی نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے میدان کربلا میں اپنے پورے خانوادے کی قربانی دے کر یہ ثابت کردیا کہ حق کبھی باطل کے ساتھ نہیں مل سکتا۔ اہل حق اپنی جان تو دے سکتے ہیں مگر باطل کے سامنے جھک نہیں سکتے۔ معرکہ کربلا کے بعد قیامت تک امام حسین علیہ السلام حق کا اور یزید باطل کا استعارہ بن چکے ہیں۔ امام حسین علیہ السلام نے قیامت تک آنے والے مسلمانوں کو بتا دیا کہ دین ہمیشہ قربانی سے زندہ ہوتا ہے۔ حق و باطل کے درمیان فرق ہی حسینیت کا طرہ امتیاز ہے۔ معرکہ کربلا کے بعد اسلام قیامت تک کیلئے کربلا کا احسان مند ہے۔ پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے سینئر نائب صدر سردار شاکر مزاری نے کہا کہ آج ہمیں بھی حسینی فکر پر عمل پیر اہونے کی ضرورت ہے اور حسینی فکر یہ ہے کہ ظالم، کرپٹ اور استحصالی نظام کے خلاف علم بغاوت بلند کیا جائے۔ آج کے حالات ہمیں فکر حسین (ع) پر عمل پیرا ہونے کی دعوت دے رہے ہیں۔ معاشرے میں بڑھتا ہوا ظلم وستم اور کرپشن پھر سے کسی معرکہ کربلا کو آواز دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری اس دور میں حسینی فکر کے علمبردار ہیں، ان کا مشن حسینی مشن ہے۔ جس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے سے ہی یہ قوم آسودگی حاصل کرسکتی ہے۔

تحریک منہاج القرآن ملتان زون کے ناظم چوہدری قمر عباس دھول نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونیوالے لانگ مارچ کے ذریعے ڈاکٹر طاہر القادری نے حسینی قافلے کا نمائندہ بن کر انقلاب کی آذان دی تھی اور اب انقلاب کی نماز کیلئے جماعت کھڑی ہوگی جس کیلئے ایک کروڑ نمازی تیار کئے جارہے ہیں۔ ہراس شخص کو اس نماز انقلاب میں شامل ہونا چاہیے جو موجودہ نظام سے تنگ ہے اور تبدیلی کی بات کرتا ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان میں مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہوگا۔ کانفرنس سے ڈاکٹر زیبر اے خان اور رائو عارف رضوی نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 324211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش