0
Monday 25 Nov 2013 11:54

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا دورہ چلاس، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا دورہ چلاس، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ
اسلام ٹائمز۔ سانحہ راولپنڈی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور شاہراہ قراقرم پر سیکیورٹی کے سلسلے میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان یونس ڈاگا اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام نے چلاس کا دورہ کیا اور چلاس کے علمائے کرام، دیامر قومی جرگہ اور عمائدین کے وفود سے ملاقاتیں کیں۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ شاہراہ قراقرم پر مسافروں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ شاہراہ قراقرم کی مکمل حفاظت کے لیے پولیس چوکیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا اور پولیس اور دیگر نیم فوجی دستوں کے گشت میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم ایک قومی منصوبہ ہے، وفاقی حکومت نے تین سے چار ماہ کے اندر ڈیم سے متاثرہ اراضیات و املاک کے معاوضوں کی ادائیگی کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے چلاس میں دیامر بھاشا ڈیم لینڈ ایکوزیشن دفتر کا افتتاح بھی کیا اور ریونیو سٹاف کا الاؤنس پچاس فیصد بڑھا نے کا اعلان بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 324371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش