0
Tuesday 26 Nov 2013 00:12

سردار اختر مینگل کیخلاف مقدمہ درج

سردار اختر مینگل کیخلاف مقدمہ درج

اسلام ٹائمز۔ پولیس نے بلوچستان کے سابق وزیراعلٰی اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کیخلاف پیر کی صبح خضدار پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا ہے۔ خضدار کے ایک پولیس افسر، عبدالقادر شیخ نے بتایا کہ یہ ایف آئی آر ڈپٹی کمشنر خضدار محمد ایاز مندوخیل کی درخواست پر دائر کی گئی ہے۔ مندوخیل نے الزام لگایا ہے کہ سردار مینگل نے انہیں مبینہ طور پر فون پر سنگین دھمکیاں دی ہیں۔ پولیس افسر نے ڈپٹی کمشنر خضدار کے الفاظ دہراتے ہوئے کہا کہ سردار مینگل نے مجھے جان سے مار دینے کی سنگین دھمکیاں دی ہیں۔ تاہم سردار اختر مینگل کے قریبی ذرائع نے ڈپٹی کمشنر کے بیانات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے بلوچ حقوق اور وسائل کے حق میں سردار مینگل کی آواز دبانے سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سردار مینگل پر ایسے ہتھکنڈوں کے ذریعے دباؤ نہیں ڈالا جا سکتا۔ سردار اختر مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ہیں اور نوے کی دہائی میں نواز شریف کے دوسرے دورِ حکومت میں وزیراعلٰی رہے۔

خبر کا کوڈ : 324627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش