0
Monday 2 Dec 2013 18:27

جماعت الدعوۃ نے مال روڈ پر ریلی نکال کر توہین عدالت کی ہے، علامہ رضائے مصطفی

جماعت الدعوۃ نے مال روڈ پر ریلی نکال کر توہین عدالت کی ہے، علامہ رضائے مصطفی
اسلام ٹائمز۔ جماعۃ الدعہ کی جانب سے مال روڈ پر ریلی نکالنا توہین عدالت ہے کیونکہ مال روڈپر ہائی کورٹ کی جانب سے مظاہرے اور جلوس ریلیاں منعقد کرنا جرم قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ کچھ کالعدم تنظیموں کی طرف سے نیلا گنبد سے مسجد شہداء تک جلوس نکالنے میں پنجاب پولیس ملوث ہے جس کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔پنجاب پولیس نے کالعدم جماعۃ الدعوہ کو مال روڈ ریلی نکلانے کی اجازت دے کر قانون کی خلاف ورزی ہے۔ یہ بات تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر اور ناظم اعلیٰ جامعہ رسولیہ شیرازیہ علامہ رضائے مصطفی نقشبندی نے اپنے بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ جب تک قانون کی حکمرانی قائم نہیں ہو گی اس وقت تک ملک کے مسائل حل نہیں ہو سکتے، جو پنجاب پولیس ایک کالعدم تنظیم کی جانب کو مال روڈ پر ریلی نکالنے سے روک نہیں سکتی وہ دہشت گردوں کو کیسے گرفتار کر سکتی ہے۔ علامہ رضائے مصطفی نقشبندی نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ قانون کی حکمرانی کہاں سوئی ہوئی ہے؟ اگر پنجاب میں قانون کی حکمرانی ہوتی تو کسی صورت میں کالعد م جماعۃ الدعوہ کو جلوس نکالنے نہ دیا جاتا۔ علامہ رضائے مصطفی نقشبندی نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت محاذ اگلے ایک دو روز میں اجلاس طلب کر کے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرے گا تاکہ آنیوالے دنوں میں ہائی کورٹ کے حکم کی بار بار توہین نہ ہو اور اگلے مرحلہ میں کوئی مال روڈ پر جلوس نہ نکال سکے۔
خبر کا کوڈ : 326719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش