0
Sunday 8 Dec 2013 11:25

پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے پر مذاکرات کل ہونگے

پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے پر مذاکرات کل ہونگے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل سے متعلقہ امور طے کرنے کیلئے دونوں ملکوں کے اعلٰی حکام کے درمیان ملاقات (کل) پیر کو تہران میں ہوگی۔ مذاکرات میں پاکستان منصوبے کی تکمیل کی مقررہ مدت میں توسیع اور گیس کی قیمتوں میں کمی پر ایران سے بات کرے گا۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران اور پاکستان کے درمیان اربوں ڈالر مالیت کے گیس پائپ منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے ملاقات میں بات چیت کی جائے گی۔ ایران اپنی سرزمین پر 900 کلومیٹر طویل پائپ لائن پہلے ہی مکمل کرچکا ہے اور اب پاکستان کی طرف سے 700 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل کرنے کا انتظار کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 328456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش