0
Saturday 7 Dec 2013 09:42

پاک ایران گیس معاہدے پر عمل درآمد کے لئے کوئی نہ کوئی راستہ نکالنا ہوگا، شاہد خاقان عباسی

پاک ایران گیس معاہدے پر عمل درآمد کے لئے کوئی نہ کوئی راستہ نکالنا ہوگا، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے پر عمل درآمد کے لئے کوئی نہ کوئی راستہ نکالنا ہوگا، پارلیمنٹ ہاﺅس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان، ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن معاہدے پر عمل درآمد کا پابند ہے۔ دورہ ایران کے دوران ایرانی حکام سے پاکستان حدود میں گیس پائپ لائن میں تنصیب کے لئے مالی معاونت کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔ امید ہے کوئی نہ کوئی راستہ نکل آئے گا۔ اگر ایرانی حکومت گیس پائپ لائن بچھانے کے لئے مالی معاونت پر تیار نہ ہوئی تب بھی معاہدے پر عمل درآمد کے لئے کوئی نہ کوئی راستہ نکالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے میں طے شدہ گیس کی قیمتوں پر تحفظات ہیں۔ وزیر پٹرولیم ایران اور قطر کے دو روزہ دورے پر آج روانہ ہو ں گے۔ ایرانی وزیر تیل و گیس کے ساتھ ملاقات میں پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے پر عمل درآمد کے لئے متوقع مالی معاونت اور گیس کی قیمتوں پر نظرثانی کے حوالے سے جبکہ قطر کے حکام سے ایل این جی کی درآمد کے معاملات طے کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 328171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش