0
Tuesday 10 Dec 2013 23:46

نئے چیف جسٹس کے ہاتھ میں سپریم کورٹ کی باگ ڈور محفوظ ہے، افتخار محمد چودھری

نئے چیف جسٹس کے ہاتھ میں سپریم کورٹ کی باگ ڈور محفوظ ہے، افتخار محمد چودھری
چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ افراد کچھ نہیں ہوتے، ادارے ہمیشہ اہم ہوتے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب امیر اور غریب کا فرق مٹ جائے گا۔ اسلام آباد میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ باقی رہنے والی ذات صرف اللہ کی ہے، عدالتی نظام میں کوئی بھی تبدیلی انصاف کی فراہمی کیلئے ہوتی ہے۔ انہوں نے یقین سے کہا کہ نئے چیف جسٹس کے ہاتھ میں سپریم کورٹ کی باگ ڈور محفوظ ہے۔ کل ریٹائر ہو رہا ہوں، آنے والی عدلیہ بھی بہتر انداز میں کام کرے گی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل وہ ریٹائرڈ ہو رہے ہیں، ان کے بعد کی عدلیہ بھی بہتر انداز میں کام کرے گی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی زیر صدارت سپریم کورٹ کا آخری فل کورٹ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

چیف جسٹس نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایک عظیم جدو جہد کے نتیجے میں بحال ہونے والی عدلیہ نے بہتر انداز میں کام کیا۔ اس موقع پر جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا کہ جسٹس افتخار محمد چوہدری مضبوط اعصاب کے مالک ہیں، فخر ہے کہ ان کی ٹیم کا حصہ رہا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا وہ اپنے پوتوں کو بھی بتائیں گے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے ساتھ کام کیا ہے۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ چیف جسٹس نے بہترین اننگز کھیلی، وہ سپریم کورٹ کے ٹنڈولکر ہیں۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ چیف جسٹس کی تعریف کیلئے ان کے پاس تو الفاظ ہی نہیں ہیں۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کا ہر فیصلہ کمال ہے۔ جسٹس ناصر الملک نے کہا کہ افتخار محمد چوہدری کی قائدانہ صلاحیتوں کا کوئی مول نہیں۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ افتخار محمد چوہدری جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے۔


خبر کا کوڈ : 329401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش