0
Thursday 12 Dec 2013 18:05

پاکستانی عوام ڈرون کو کم اور دہشت گردوں کو زیادہ خطرناک سمجھتے ہیں

پاکستانی عوام ڈرون کو کم اور دہشت گردوں کو زیادہ خطرناک سمجھتے ہیں
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ڈرون حملوں کی حمایت اگرچہ کسی سیاسی جماعت نے نہیں کی لیکن تحریک انصاف کے علاوہ باقی پارٹیاں ڈرون حملوں کی مخالفت میں آواز اٹھانے پر بھی آمادہ نظر نہیں آتیں۔ سیاسی جماعتوں کی اس خاموشی کو صحافی لوگ عام طور پر عوامی مقبولیت کھونے کے خوف سے تعبیر کرتے ہیں۔ لیکن ڈروں حملوں پر تحریک انصاف کی کال کے جواب میں پختونخواہ میں عوامی ردعمل کو دیکھ کر ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ ڈرون حملے عوام میں کوئی بہت غیر مقبول ہیں۔ شائد یہی وجہ ہے کہ پہلے دن جمع ہونے والے لوگوں کی تعداد نا صرف غیر متاثر کن تھی بلکہ ایک ہی ہفتے میں اس تعداد کے درجنوں تک رہ جانے سے لگتا ہے کہ اس احتجاج کا تعلق عوامی مقبولیت سے نہیں بلکہ کوئی معشوق ہے اس پردہ زنگاری میں۔ بہرحال معاملہ جو کچھ بھی ہو ڈروں حملوں کی مخالفت میں پاکستان سے اٹھنے والی سب سے اونچی بڑھکیں تحریک انصاف کی ہی ہیں۔ لیکن اس اونچی ترین آواز نے بھی ڈروں حملوں کی مخلافت میں جو دلیلیں تراشی اور عوام کے سامنے پیش کی ہیں وہ کم سے کم الفاظ میں بودی یک طرفہ اور کھوکھلی ہیں۔ تحریک انصاف کے ڈرون پر موقف سے ان کی امریکہ سے نفرت یا طالبان سے محبت تو جھلکتی ہے لیکن اس میں پاکستانی عوام کی محبت کہیں نظر نہیں آتی۔
خبر کا کوڈ : 329941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش