0
Monday 2 Aug 2010 12:50
جنرل مائیک مولن کے بیان پر ایران کا شدید ردعمل،

ایران کے پاس ہر ممکنہ حملے کا منہ توڑ جواب دینے کا پلان موجود ہے، سپاہ پاسداران

ایران کے پاس ہر ممکنہ حملے کا منہ توڑ جواب دینے کا پلان موجود ہے، سپاہ پاسداران
اسلام ٹائمز – ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے اعلی کمانڈر جنرل یداللہ جوانی نے امریکی جنرل مائیک مولن کی جانب سے ایران پر حملے کی دھمکی کو امریکہ کی نفسیاتی جنگ کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں اس کا منہ توڑ جواب دینے کا پلان رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کی جانب سے اس قسم کے بیان ایران پر دباو ڈالنے اور ایٹمی پروگرام سے متعلق بات چیت پر اثرانداز ہونے کی غرض سے دیئے جاتے ہیں۔
جنرل یداللہ جوانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں میں روز بروز اضافہ کر رہا ہے اور اسرائیل یا امریکہ کی جانب سے ہر قسم کی جارحیت کی صورت میں اسکا منہ توڑ جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کئی سالوں سے ایران پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے لیکن اس کو حملہ کرنے کی جرات نہیں ہو رہی۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے اعلی کمانڈر نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ کا مقصد افغانستان میں فوجی ناکامیوں اور ملک میں اقتصادی بحران سے عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔
دوسری طرف اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف شروع کی گئی کوئی بھی ممکنہ جنگ خطے تک محدود نہیں رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 32999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش