0
Friday 13 Dec 2013 00:47

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، اسحاق ڈار

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، اسحاق ڈار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے پاکستان کو براہ راست 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے برآمدات میں سالانہ ڈیڑھ ارب سے دو ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا۔ اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت کو مخدوش اقتصادی صورت حال ورثے میں ملی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبے میں بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں اقتصادی ترقی کی شرح 5 فیصد رہی، جس میں مزید بہتری کا امکان ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ یورپی منڈیوں تک رسائی سے ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 330107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش