0
Monday 2 Aug 2010 14:45

اسرائیل کے مرکزی علاقوں کو ٹارگٹ بنائیں گے، القدس بریگیڈ

اسرائیل کے مرکزی علاقوں کو ٹارگٹ بنائیں گے، القدس بریگیڈ
اسلام ٹائمز – فارس نیوز ایجنسی کے مطابق القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو احمد نے اعلان کیا ہے کہ انکا گروپ بہت جلد اسرائیل کے مرکزی علاقوں میں مسلح کاروائیوں کا آغاز کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ القدس بریگیڈ نے یہ فیصلہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان اسلامی مزاحمت کے خلاف ساز باز کے مدنظر کیا ہے۔ ابو احمد نے کہا کہ اسرائیل 2009 میں غزہ پر حملے کے بعد ہونے والی جنگ بندی کو کئی بار توڑ چکا ہے اور اب ہم ان حملوں کا مناسب جواب دیں گے۔
القدس بریگیڈ کے ترجمان نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی ملیشیا کی جانب سے اسلامی مزاحمتی گروہوں کے خلاف اسرائیل کے ساتھ تعاون کی شدید مذمت کی۔ ابو احمد نے کہا کہ القدس بریگیڈ جنگی حکمت عملی اور میزائل ٹیکنولوجی میں کافی ترقی کر چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 33017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش