0
Sunday 15 Dec 2013 09:36

مسلمان نوجوانوں کو فاتح خیبر (ع) کا کردار اپنانا چاہیے، صاحبزادہ سلطان احمد علی

مسلمان نوجوانوں کو فاتح خیبر (ع) کا کردار اپنانا چاہیے، صاحبزادہ سلطان احمد علی
اسلام ٹائمز۔ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے زیر اہتمام ''غزوہ خیبر اور عصر حاضر کے عملی تقاضے فکر اقبال کی روشنی میں'' کے عنوان سے نیشنل لائبریری اسلام آباد میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں سیکرٹری جنرل اصلاحی جماعت صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا کہ نوجوانان اسلام کو حضرت علامہ اقبال کی آواز'' لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا'' کا کردار نبھانے کے لئے اپنے اندر اوصاف فقر حیدری (ع) پیدا کرنے ہوں گے تاکہ مرحب وقت کا مقابلہ کر سکیں۔ آج کے مسلمان نوجوانوں کو فاتح خیبر (ع) کے کردار کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہیں اللہ اور رسول (ص) سے شدید محبت ہو چونکہ فتح کا پرچم اسے ہی تھمایا جائے گا جسے اللہ اور رسول (ص) سے محبت ہوگی اور اللہ اور اسکا رسول (ص) بھی اس سے محبت رکھتے ہوں گے۔ اسلاف کی اس میراث کو اپنے کے لئے اپنا محاسبہ اور احتساب کا عزم کرنا ہوگاتاکہ ہم اجتماعی طورپر عدل و انصاف دائمی کو رائج کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 330737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش